0
Sunday 21 Jul 2019 12:30

کشمیر، ایٹمی صلاحیت، ایران اور افغانستان پر عمران خان کے کمزور موقف کیخلاف مزاحمت کریں گے، لیاقت بلوچ

کشمیر، ایٹمی صلاحیت، ایران اور افغانستان پر عمران خان کے کمزور موقف کیخلاف مزاحمت کریں گے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لاہور میں بلوچ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ سے پہلے خطہ کی حساس صورتحال میں ایران، ترکی، سعودی عرب اور کابل میں سفارت کاری نہیں کی اور نہ ہی پارلیمنٹ اور قومی قیادت سے کوئی مشاورت کی ہے، پاکستان کے عوام کشمیر، ایٹمی صلاحیت، ایران اور افغانستان کے حوالوں سے کسی کمزور موقف کی مزاحمت کریں گے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ بلوچستان خطہ کا اہم ترین اور پاکستان کا حساس ترین صوبہ ہے، صوبہ میں حکومت مفلوج اور گورننس لاپتہ ہے، ریکوڈک کیس میں عالمی عدالت سے جرمانہ وفاقی حکومت کی نالائقی اور مرکز کی سطح کے اقدامات کی بری مثال ہے.

انکا کہنا تھا کہ صوبہ میں کرپشن کی حالت بدترین اور نیب کا کردار عملاً سہولت کار کا بنا ہواہے، بلوچستان بلدیاتی نظام سے محروم ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صوبے میں بجلی، پانی، تعلیم، صحت، صفائی کے گھمبیر، مسائل ترقیات کے نام پر اب بھی اربوں روپے ہڑپ ہو رہے ہیں، گوادر اور ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کا حکومتی سرپرستی میں معاشی قتل ہورہاہے، سی پیک کے عظیم منصوبہ سے بلوچستان کے عوام عملاً محروم ہیں، لاپتہ افراد کی بازیابی اب ریاستی اداروں کی گردن پر بڑا قرض ہے، جماعت اسلامی بلوچستان کے طلبہ اور عوام کے مسائل کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ علم و تحقیق اب ہر شعبہ زندگی کے لیے ناگزیر ہے، جہالت کی وجہ سے ریاستی، سماجی نظام کمزور بنیادوں پر کھڑا ہے، پاکستان میں آزاداور ذمہ دار سیاست اور آزادانہ با اعتماد اور دیانتدار منصفانہ نظام ہی مسائل کا حل ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 806134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش