0
Monday 22 Jul 2019 19:12

ڈی آئی خان خودکش حملے کے سہولتکاروں بارے معلومات مل چکی ہیں، آئی جی پی

ڈی آئی خان خودکش حملے کے سہولتکاروں بارے معلومات مل چکی ہیں، آئی جی پی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے خودکش حملے کے سہولت کاروں کے گرد پولیس نے اپنا گھیرا تنگ کر لیا ہے۔ اتوار کے دن ڈی آئی خان میں ڈی ایچ کیو کے ٹراما سنٹر میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا، جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوئے، جن میں ایک پانچ سالہ بچی مریم اور ان کا 19 سالہ بھائی بھی شامل تھا۔ خودکش حملے کے سہولت کاروں کے بارے میں آئی جی پی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے۔ آئی جی پی ڈاکٹر نعیم نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کے بارے میں معلومات ملی ہیں، انوسٹی گیشن میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس سے کیس کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ وہ پشاور میں ایلٹ فورس کے دو شہیدوں کے جنازے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس شہداء کے بچوں کو پولیس میں اے ایس آئی بھرتی کیا جائیگا اور دہشت گردوں کے خلاف پولیس اور فورسز مل کر آپریشن کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد آرمی کے ہیلی کاپٹرز میں زخمیوں کو پشاور منتقل کیا گیا ہے اور پولیس فورس کا مورال بلند ہے اور دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پولیس شہدا کے بچوں کو اے ایس آئی کی پوسٹوں پر بھرتی کے لئے حکومت کو لکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 806409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش