0
Friday 24 Jun 2011 19:57

افغانستان کے بعد امریکا کی توجہ پاکستان پر ہے

افغانستان کے بعد امریکا کی توجہ پاکستان پر ہے
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ امریکی خبر رساں ادارے نے دعوٰی کیا ہے کہ افغانستان سے فوجوں کے انخلاء کے اعلان کے بعد امریکہ نے پاکستان پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کیلئے اب نئے کردار کا تعین کیا گیا ہے، اسے پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف یکطرفہ کارروائی کیلئے بیس کیمپ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پاک امریکا تعلقات خراب ہو چکے ہیں۔ واشنگٹن میں صدر اوباما کی تقریر سے پہلے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ گزشتہ سات آٹھ سال سے افغانستان سے حملوں کی کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی۔ جبکہ اس دوران پاکستان میں موجود دہشت گردوں نے امریکا پر حملوں کی متعدد دھمکیاں دیں۔
خبر کا کوڈ : 80803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش