0
Saturday 25 Jun 2011 09:40

پاک افغان ایران صدور کی ملاقات، امن و خوشحالی کیلیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاک افغان ایران صدور کی ملاقات، امن و خوشحالی کیلیے تعاون بڑھانے پر اتفاق
تہران:اسلام ٹائمز۔ پاکستان، ایران اور افغانستان نے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے سہ فریقی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ جمعہ کو تہران میں صدر آصف زرداری، ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور افغان صدر حامد کرزئی ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے کے مسائل کا مقامی حل تلاش کرنا ہو گا۔ تینوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی خطے کی ترقی و خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے دہشت گردی پر قابو پا کر جنوبی ایشیاء میں تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ 
دریں اثناء انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہونے والی تین روزہ کانفرنس آج تہران میں ہو گی۔ صدر پاکستان آصف زرداری، افغان صدر حامد کرزئی، سوڈان کے صدر عمرالبشیر، عراقی صدر جلال طالبانی، تاجک صدر ایمومیلی راہمون اور ایرانی صد احمدی نژاد کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ دیگر ممالک بھی کانفرنس میں مشاہدے کے طور پر شرکت کریں گے۔
تہران میں ہونے والی کانفرنس میں صدر آصف علی زرداری اور ان کے ایرانی ہم منصب محمود احمدی نژاد اور افغان صدر حامد کرزئی نے شرکت کی۔ محمود احمدی نژاد نے صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں آنے والے پاکستانی وفد سے علیحدگی میں بھی ملاقات کی۔ دونوں سربراہوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کے ساتھ ساتھ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے افغانستان میں پاکستان اور ایران کے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔ اس ملاقات میں وزیر داخلہ رحمان ملک، وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین، صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر اور بختاور بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔
خبر کا کوڈ : 80891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش