0
Wednesday 7 Aug 2019 22:43

جشن آزادی تقریبات، خیبر پختونخوا کی سکھ کمیونٹی کی بھر پور تیاریاں

جشن آزادی تقریبات، خیبر پختونخوا کی سکھ کمیونٹی کی بھر پور تیاریاں
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی سکھ کمیونٹی جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے سب پر بازی لے گئی۔ خیبر پختوخوا کی سکھ کمیونٹی سب پر بازی لے گئی۔ انہوں نے پشاور میں جشن آزادی کا کیک کاٹ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا، محلہ جوگن شاہ میں گوردوارے کے باہر ہونے والی تقریب میں سکھ کمیونٹی کے بچوں، جوانوں اور بزرگوں نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے، جبکہ سکھ بچوں نے تقریب میں ملی نغمے بھی پیش کئے۔

آزادی کے جشن میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب میں پشاور پولیس کے افسران نے بھی شرکت کی۔ سکھ کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر صاحب سنگھ کا آزادی کی تقریب کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری رگوں میں پاکستان کا خون دوڑتا ہے، ہم ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، سکھ کمیونٹی وطن پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گی۔ ڈاکٹر صاحب سنگھ کا کہنا تھا کہ آزادی کی تقریبات میں اقلیتی برادری ہمیشہ سے پیش پیش رہی ہے اور سکھ کمیونٹی کی جانب سے آزادی کے جشن میں ریلیاں نکالی جائیں گئیں اور آزادی کا جشن منایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 809461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش