0
Tuesday 13 Aug 2019 10:24

گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار زمینوں کی تقسیم کا فارمولا طے

گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار زمینوں کی تقسیم کا فارمولا طے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں موجود خالصہ سرکار زمینوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا گیا ہے، 20 فیصد حکومت جبکہ 80 فیصد زمینوں کو عوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر جی بی حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارم کمیشن تیزی سے اپنا کام کر رہا ہے، کمیشن کے ارکان نے تمام اضلاع میں جا کر مختلف وفود سے ملاقاتیں کی ہیں اور وفود کی تجاویز کی روشنی میں سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں۔ تمام  اضلاع کے عوام کے خدشات اور تحفظات دور کر دئیے گئے ہیں، خطے میں موجود زمینوں کا 20 فیصد سرکاری مقاصد کیلئے مختص کر دیا جائیگا، باقی 80 فیصد زمینیں لوگوں میں برابری کی بنیاد پر تقسیم کی جائیں گی۔ پہلے فیصلہ ہوا تھا کہ 30 فیصد زمین سرکار اپنے پاس رکھے گی مگر عوامی تحفظات سامنے آنے کے بعد 20 فیصد سرکاری مقاصد کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 20 فیصد زمین دینے پر عوام رضامند ہو گئے ہیں، ہم عوام کے حقوق کا ہر لحاظ سے تحفظ کریں گے، انہیں مالکانہ حقوق دئیے جائیں گے، لینڈ ریفارم کمیشن سے عوام کو بہت فائدے ہونگے، 20 فیصد زمینوں پر تعلیمی ادارے، صحت کے مراکز قائم کئے جائیں گے، جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا، زمین نہیں ہو گی تو عوامی فلاح کے منصوبے کہاں تعمیر ہونگے، لوگ رضاکارانہ طورپر زمین سرکارکو دینے کیلئے تیار ہو گئے ہیں جو ایک خوش آئند بات ہے۔
خبر کا کوڈ : 810275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش