0
Wednesday 29 Jun 2011 19:42

امریکہ کی دہشت گردی کیخلاف جنگ، اخراجات 3.7 ٹریلین ڈالر، ہلاکتیں ڈھائی لاکھ

امریکہ کی دہشت گردی کیخلاف جنگ، اخراجات 3.7 ٹریلین ڈالر، ہلاکتیں ڈھائی لاکھ
کراچی:اسلام ٹائمز۔ امریکا کی عراق، افغانستان اور پاکستان میں فوجی کارروائی کے اخراجات کم از کم 3.7 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئے ہے اور یہ اخراجات 4.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس فوجی کارروائی میں 2 لاکھ 58 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ برطانوی اخبار "دی میل" نے براوٴن یونیورسٹی کے واٹسن ادارے کی طرف سے تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ ان جنگوں میں 2لاکھ 24 ہزار سے 2 لاکھ 58 ہزار ہلاکتیں براہ راست جنگی کارروائیوں کی وجہ سے ہوئیں۔ جس میں ایک لاکھ 25 ہزار عراقی شہری ہلاک ہوئے۔ امریک فوجی جارحیت سے 3 لاکھ 65 ہزار افراد زخمی ہوئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے "رائٹر" کے مطابق امریکی جارحیت میں صدام کی دس ہزار سیکورٹی فورسز کو ہلاک کیا گیا۔ بہت سی ہلاکتیں بالواسطہ طور پر پینے کے ناصاف پانی، صحت اور غذائیت کی ناقص صورت حال کی وجہ سے ہوئیں۔ امریکا نے گیارہ ستمبر 2001ء کے بعد القاعدہ رہنما کے خاتمے کے لیے 2.7 ٹریلین خرچ کیے۔ ان اخراجات میں وہ جنگی منصوبے شامل نہیں جو 2012ء سے 2020ء تک کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایک ٹریلین سود کی ادائیگی اور اخرجات کے بھی ہیں۔ قطر کے نشریاتی ادارے "الجزیرہ" کے مطابق 2003ء سے امریکی جارحیت کے بعد عراق جنگ پر امریکی اخرجات 8 سو ارب ڈالر سے تجاوز کر گیے ہیں۔ پہلے سال 50 ارب ڈالر جب کہ 2008ء میں 140 ارب ڈالر تک اخراجات جا پہنچے۔
 ایرانی نشریاتی ادارے "پریس ٹی وی" کے مطابق امریکی فوج عراق اور افغانستان میں ائیر کنڈیشنگ پر 20.2 ارب ڈالر سالانہ خرچ کر رہی ہے۔ وائٹ ہاوٴس نے 14 فروری 2011ء کو آئندہ سال کے لیے فوجی اخراجات 671 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 2009ء میں امریکی ملٹری بجٹ کل عالمی اسلحے سے40فی صد زیادہ اور چین کے فوجی اخراجات سے 6گنا زیادہ ہے۔

خبر کا کوڈ : 81913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش