0
Tuesday 8 Oct 2019 11:34

کشمیری رہنماؤں کیخلاف این آئی اے عدالت میں فرضی جرم عائد

کشمیری رہنماؤں کیخلاف این آئی اے عدالت میں فرضی جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے متعدد کشمیری مزاحمتی رہنماؤں کے خلاف ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں سپیشل کورٹ میں فرضی جرم پیش کیا ہے۔ مزاحمتی قائدین میں محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، مسرت عالم اور سابق ایم ایل اے انجینئر رشید شامل ہیں۔ فرضی جرم میں ان پر جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سے فنڈز وصول کرنے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں آج یاسین ملک، شبیر احمد شاہ اور دیگر مزاحمتی رہنماؤں کو نئی دہلی میں این آئی اے عدالت میں پیش کیا گیا۔ درایں اثنا این آئی اے کورٹ نے یاسین ملک کو جوڈیشل عدالتی تحویل میں 23 اکتوبر تک وسیع کردی ہے۔ ادھر اطلاع ملی ہے کہ بھارتی حکومت عنقریب مقبوضہ کشمیر کے دیگر مین اسٹریم لیڈروں کو ایک ایک کرکے رہا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 820748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش