0
Wednesday 4 Dec 2019 09:05

مظفرگڑھ سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

مظفرگڑھ سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں تباہی ٹل گئی، سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو تھانہ سول لائن کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ، اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ہونیوالے دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں کی شناخت اختر عالم اور حسین احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی نے دونوں دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 830641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش