0
Saturday 18 Jan 2020 11:36

امریکا نے شک کی بنیاد پر پاکستانی اداروں پر پابندیاں لگائیں، دفتر خارجہ

امریکا نے شک کی بنیاد پر پاکستانی اداروں پر پابندیاں لگائیں، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ماضی میں محض شک کی بنیاد پر پاکستانی اداروں پر پابندیاں لگائی گئیں۔ پاکستان دفترخارجہ نے امریکی اداروں کا پاکستان کو سامان بھیجنے والے 5  افراد پر فرد جرم عائد کرنے کے معاملے پر کہا ہے کہ پاکستانی ادارے مبینہ طور پر امریکی محکمہ تجارت کی فہرست میں شامل ہیں۔ ماضی میں محض شک کی بنیاد پر پاکستانی اداروں پر پابندیاں لگائی گئیں، پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے آلات اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اداروں کو سامان بھیجنے والے 5 افراد پر فرد جرم عائد کرنے بارے امریکا نے سرکاری سطح پر ہمیں کوئی اطلاع نہیں دی، کئی مرتبہ کئی اشیاء کی ممنوعہ فہرست میں عدم موجودگی پر بھی ایسا طرز عمل اختیار کیا گیا۔

ماضی میں خالصتاً پرامن استعمال، سماجی و اقتصادی ترقی کیلیے اشیا بھجوانے پر بھی پابندی لگائی گئی، عین ممکن ہے کہ کچھ اشیا دہرے استعمال کے زمرے میں آتی ہوں، دہرے استعمال کی اشیا پر تمام دستاویزی ضروریات پوری کی جائیں گی، دہرے استعمال کی اشیا کے ہر قسم کے غلط استعمال کی روک تھام کی یقین دہانی کرائیں گے امریکا کو خطے میں ٹیکنالوجیز کی فراہمی میں توازن قائم کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 839160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش