0
Friday 26 Apr 2024 19:02
میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

نون لیگ کا تنظیمی اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور

پارٹی قیادت فلسطین میں ہونے والے مظالم ختم کروانے کے لیے ذمہ داری انجام دے
نون لیگ کا تنظیمی اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں میاں نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد کے مطابق مسلم لیگ نون کے عہدیداروں اور کارکنوں نے قائد میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ قرار داد کے مطابق میاں نواز شریف کو 2017ء میں ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا اور نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ نون کی صدارت سے جبری طور پر محروم کیا گیا۔

قرارداد کے متن میں یہ بھی بتایا گیا کہ آج جبکہ سازشی آرڈرز اور جعلی سزائیں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہیں، اللہ تعالیٰ نے قائد میاں نواز شریف کو سرخرو کر دیا ہے۔ مسلم لیگ نون اپنے قائد میاں نواز شریف سے استدعا کرتی ہے کہ وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں تاکہ  پارٹی ان کی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی مقبولیت کی نئی جہتیں طے کر سکے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کی بھرپور کامیابی پر پنجاب کی تنظیم بالخصوص پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ مسلم لیگ نون کی قیادت کی فلسطین پر صہیونی مظالم کی پرزور مذمت کرنے پر ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ پارٹی قیادت فلسطین کے معصوم بچوں اور عورتوں پر ہونے والے مظالم ختم کروانے اور جنگ بندی کے لیے مزید کاوشیں کرے۔
خبر کا کوڈ : 1131287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش