0
Tuesday 28 Jan 2020 17:30

لاہور، پرفیوم تیار کرنے والی فیکٹری میں آتشزدگی، جاں بحق افراد کی تعداد ۱۱ ہو گئی

لاہور، پرفیوم تیار کرنے والی فیکٹری میں آتشزدگی، جاں بحق افراد کی تعداد ۱۱ ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں قائم پرفیوم تیار کرنے والی فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کے شاہدرہ کے قریب نواحی علاقے امامیہ کالونی سے ملحقہ پیرزادہ کالونی میں سلنڈر کے دھماکے سے دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد وہ زمین بوس ہو گئی جبکہ اس کے ساتھ نمکو بنانے والی فیکٹری بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اس حوالے سے ریسکیو کے عہدیدار رانا اعجاز نے بتایا کہ آتشزدگی کے وقت 15 سے زائد مزدور فیکٹری میں کام میں مصروف تھے۔ ہلاکتوں کی وجوہات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا تھا لیکن ہلاکتیں عمارت کی چھت گرنے سے ملبے تلے مزدروں کے دبنے کے باعث ہوئیں۔ سلنڈر پھٹنے سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں فیکٹری کے مالک غلام رسول بھی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ کے باعث فیکٹری کی بالائی منزل پر واقع کوارٹرز کی چھت گرنے سے 12 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ انہیں یہ معلوم تھا کہ اس فیکٹری میں کپڑا بنتا ہے لیکن یہاں پرفیوم تیار کیے جانے اور کیمیکل کی موجودگی کا علم مذکورہ واقعے کے بعد ہوا۔ واقعے کے اطلاع ملتے ہی متعلقہ ادارے اور ریسکیو ٹیمز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا۔ ریسکیو ٹیمز فیکٹری کا ملبہ ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ اب تک 6 افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے جن افراد کی شناخت ہوئی ان میں 37 سالہ جمیل، 65 سالہ زاہد، ان کی اہلیہ رشیداں بی بی، 6 سالہ اریبہ اور 9 سالہ موسٰی شامل ہیں۔ سلنڈر پھٹنے سے تباہ ہونے والی فیکٹری پر امدادی کارروائیوں میں ریسکیو 1122 کی 10 گاڑیاں اور ایمبولینسز حصہ لیا۔
 
خبر کا کوڈ : 841230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش