0
Tuesday 12 Jul 2011 00:16

شام میں بیرونی مداخلت قابل مذمت ہے، ایران

شام میں بیرونی مداخلت قابل مذمت ہے، ایران
تہران:اسلام ٹائمز۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ شام کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کی مذمت کرتا ہے۔ یہ بات ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اپنے ترک ہم منصب احمد اوگلو کے ساتھ تہران میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام، ایران اور ترکی تینوں ایک خاندان کی طرح ہیں اور ان میں سے کسی ایک کو بھی تکلیف ہو گی تو تینوں مل کر اس تکلیف کو دور کرنے کا حل تلاش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے معاملات میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس سے قبل دونوں وزراء خارجہ نے ملاقات کے دوران دوطرفہ، علاقائی اور عالمی تعلقات کے علاوہ شام اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 84397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش