0
Monday 17 Feb 2020 19:37

کراچی، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے فری میڈیکل، آئی اینڈ ڈینٹل کیمپ کا انعقاد

کراچی، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے فری میڈیکل، آئی اینڈ ڈینٹل کیمپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر، الزہرا کلینک غازی ٹاؤن اور خدیجتہ الکبری فاؤنڈیشن پاکستان کے اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل، آئی اینڈ ڈینٹل چیک اپ کیمپ کا مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار سوسائٹی میں انعقاد کیا گیا، جس میں 700 مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات کی فراہم کی گئی۔ کیمپ میں نامور خطیب اہل بیت (ع) علامہ مظہر علوی، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، جعفریہ الائنس کے رہنما شہزاد رضوی، خدیجتہ الکبری فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علی نیئر زیدی، زین رضوی، علی احمر زیدی، عارف رضا زیدی اور دیگر مذہبی وسماجی شخصیات نے خصوصی شرکت کی اور کیمپ کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم بلا رنگ و نسل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور لوگوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا، الحمد للہ اس قبل بھی ماضی میں زلزلہ زدگان، سیلاب سمیت دیگر حادثات میں بلا تفریق عوامی ریلیف کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے، جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تبدیلی کے نعروں کے ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں یکسر ناکام نظر آتی ہے، شہر قائد آٹا، چینی، اشیاء خوردونوش سمیت دیگر مصنوعی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، جس کے تدارک کیلئے حکومت کی جانب سے زبانی دعوے کئے جا رہے ہیں عملی اقدامات نہیں۔ اس موقع پر خواتین او پی ڈی میں ماہر فیملی فزیشن ڈاکٹر شازیہ، مردانہ او پی ڈی میں ماہر اطفال ڈاکٹر ایم عالم، ڈینٹل او پی ڈی میں ڈاکٹر شہریار حسن اور امراض چشم کیمپ میں ڈاکٹر اقتدار کاظمی نے اپنی خدمات انجام دیں۔ 250 مریضوں کی آنکھوں کے مفت ٹیسٹ کئے گئے، انہیں ادویات فراہم کی گئی، کل 80 ضرورت مند مریضوں کو مفت چشمے فراہم کئے گئے جبکہ 30 مریضوں کو امراض چشم موتیا کی شکایت کے باعث آپریشن تشخیص کیا گیا، جن کو 21 فروری بروز جمعہ مفت آپریشن کی سہولیات اور امپورٹڈ لینس فراہم کئے جائیں گے۔ حاضرین نے اس میڈیکل کیمپ ہے انعقاد کو خوب سراہا اور ایم ڈبلیو ایم، الزہرا کلینک اور خدیجتہ الکبری فاؤنڈیشن سمیت اشرف ممتاز آئی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 845113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش