0
Tuesday 25 Feb 2020 21:33

پشاور سے بیساکھیوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنیوالا افغانی گرفتار

پشاور سے بیساکھیوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنیوالا افغانی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور سے بیساکھیوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے والے افغان باشندے کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف کو اطلاع ملی تھی کہ پشاور سے کسی بھی وقت ٹیکسلا منشیات اسمگل کی جا سکتی ہے، جس پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کی تلاشی شروع کر دی۔ اسی اثناء میں مسافر گاڑی سے شک کی بنیاد پر ایک معذور شخص کو اُتارا گیا اور چیک کرنے پر معذور شخص کی بیساکھیوں میں سے منشیات برآمد ہوئی۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق ملزم نے انتہائی مہارت سے بیساکھیوں میں تقریباً ڈیڑھ کلو چرس چھپا رکھی تھی، جسے اے این ایف کی ٹیم نے قبضے میں لے کر افغانستان کے رہائشی جمعہ گل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج درج کر دیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 846737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش