0
Sunday 15 Mar 2020 19:47

حکومت انتخابی وعدوں کو نبھائے، ورنہ نوجوان حکومت گرانے پر مجبور ہوجائینگے، مشتاق خان

حکومت انتخابی وعدوں کو نبھائے، ورنہ نوجوان حکومت گرانے پر مجبور ہوجائینگے، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں جماعت اسلامی یوتھ کے تحت 23مارچ کو ہونے والا پاکستان یوتھ کنونشن 2020ء موخر کردیا گیا۔ نئی تاریخ کا اعلان 5 اپریل کے بعد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سنیٹر مشتاق احمد خان نے جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر محمد صدیق الرحمن پراچہ کو ہدایت جاری کردی ہے کہ کرونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے 5 اپریل تک تعلیمی اداروں کی بندش سمیت عوامی اجتماعات پر پابندی کے بعد جماعت اسلامی یوتھ کے تحت 23 مارچ کو پاکستان یوتھ کنونشن کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا کیونکہ جماعت اسلامی ایک حقیقت پسند اور محب وطن سیاسی جماعت ہے، ایسے حالات میں کہ جب کرونا وائرس نے وباء کی صورت اختیار کر کے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے یہ ایک حقیقت پر مبنی واقعہ ہے اور اقوام متحدہ نے بھی اسے ایک عالمی وباء قرار دیا ہے، ان حالات میں حکومت پاکستان  نے حفاظتی اقدامات کے تحت 5 اپریل تک ہر قسم کے مذہبی، سیاسی اور عوامی اجتماعات پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں، جماعت اسلامی نے بھی ان حالات میں 23 مارچ کو پشاور میں مجوزہ پاکستان یوتھ کنونشن 2020ء موخر کردیا ہے، البتہ جماعت اسلامی یوتھ کے تحت صوبہ بھر میں ویلج کونسلوں کی سطح پر تنظیم سازی اور 10 رکنی کابینہ سازی سمیت نوجوانوں کی ممبر شپ مہم جاری رہے گی۔

سینٹر مشتاق احمد خان نے مزید کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی مرغیوں، انڈوں، کٹوں اور بکریوں کے زریعے انقلاب برپا کرنے سے آگے نہیں بڑھی ہے، جس کی وجہ سے ملک کی آبادی کے 64 فیصد نوجوانوں میں شدید مایوسی جنم لے رہی ہے، حکومت نوجوانوں میں پائی جانی والی مایوسی اور اضطراب پر قابو پانے کے لئے اپنی راوش تبدیل کرکے نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار اور صحت مند تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقعے فراہم کرے اور اپنے انتخابی وعدوں کو نبھائے، بصورت دیگر نوحوان موجودہ حکومت کو گرانے کے لئے نکلنے پر مجبور ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 850492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش