0
Saturday 27 Apr 2024 16:24

فلسطین کے حامیوں کی آواز دبانے والے حیوان ہیں، سید مقتدیٰ الصدر

فلسطین کے حامیوں کی آواز دبانے والے حیوان ہیں، سید مقتدیٰ الصدر
اسلام ٹائمز۔ عراق میں "الصدر تحریک" کے سربراہ "سید مقتدیٰ الصدر" نے آج دوپہر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر امریکہ میں فلسطین کے حامی طلباء پر ریاستی جبر کے خلاف اپنا رد عمل دیا۔ واضح رہے کہ امریکہ میں بدھ کے روز کولمبیا یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت میں مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج بڑی تیزی کے ساتھ امریکہ کی دیگر یونیورسٹیوں میں پھیل گیا جن میں ہارورڈ، ییل اور پرنسٹن شامل ہیں۔ ان احتجاجی مظاہروں میں طلباء نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکہ کی مذمت کی۔ جس پر پولیس کی جانب سے طلباء کو تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکہ کی اس مذموم حرکت پر سید مقتدیٰ الصدر نے کہا کہ ہم امن، آزادی اور صیہونی رژیم کی شرمناک دہشت گردی کا خاتمہ چاہنے والی عوامی آواز کو دبانے کی مذمت کرتے ہیں۔ امریکی مرد و زن سمیت یونیورسٹیوں کے طلباء حکومت کی جھوٹی جمہوریت کے بوجھ تلے دبے ہیں۔ الصدر تحریک کے سربراہ نے کہا کہ جو کوئی بھی اس پُرجوش صدا کو دبانا چاہتا ہے وہ درندہ اور حیوان ہے۔ ایسی قوت کے سینے میں دل نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش