Monday 30 Mar 2020 00:43
اسلام ٹائمز۔ رحیم یار خان میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والی خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اب سے کچھ دیر قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تصدیق کی ہے کہ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی خاتون کورونا وائرس کیوجہ سے وفات پاگئی ہیں، خاتون کچھ عرصہ قبل سعودی عرب سے سفر کرکے پاکستان پہنچی تھیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اب تک صوبہ پنجاب میں کورونا کیوجہ سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ اب تک پنجاب میں کورونا وائرس کے 571 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 853452
منتخب
26 Apr 2024
26 Apr 2024
26 Apr 2024
25 Apr 2024
25 Apr 2024
25 Apr 2024
25 Apr 2024
24 Apr 2024