0
Wednesday 1 Apr 2020 14:07

کراچی میں 15 اپریل تک موسم گرم رہیگا

کراچی میں 15 اپریل تک موسم گرم رہیگا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اپریل میں آئندہ 15 روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 15 روز میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے 4 اپریل تک 4 دن درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ 5 سے 9 اپریل کے دوران درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں 10 سے 12 اپریل کے دوران درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے، جبکہ 13 سے 15 اپریل کے دوران درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے 30 سالہ ریکارڈ کے مطابق اپریل کا اوسط درجہ حرارت
34.7 سینٹی گریڈ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 854007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش