0
Wednesday 20 Jul 2011 21:07

جنوبی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن راہ نجات کی تکمیل، متاثرین کی واپسی کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے

جنوبی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن راہ نجات کی تکمیل، متاثرین کی واپسی کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے
کرک:اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن راہ نجات کی تکمیل کے بعد متاثرین کی واپسی کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، متاثرہ خاندانوں کی واپسی کے چوتھے مرحلے کے پہلے دن کوڑ کیمپ کے مقام پر 1500رجسٹرڈ افراد کو پاک فوج کی نگرانی میں کوٹ کئی، سراروغہ، گانہ کچ، اور اسکے ساتھ ملحقہ علاقوں کو روانہ کیا گیا متاثرین وزیرستا ن کیلئے کوڑ کے مقام پر بنائے گئے کیمپ سے مذکورہ علاقوں کے متاثرین کو 55برگیڈ کے کمانڈر برگیڈئیر صابر علی نے اپنی نیک تمنائوں کے ساتھ روانہ کیا متاثرین وزیرستان کے متاثرہ خاندانوں کے واپسی کا چوتھا مرحلہ 20جولائی سے 22 جولائی تک جاری رہے گا، پاک آرمی اور پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے کوڑ کے مقام پر بنانے گئے کیمپ میں متاثرین کیلئے بیٹھنے کا انتظام بھی کیا گیا جب کہ اس کے علاوہ متاثرین کو پینے کا صاف پانی فری ٹرانسپورٹ، فری میڈیکل کی سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ متاثرین کو کیچن کا سامان اور رہنے کیلئے بسترے بھی مہیا کئے جارہے ہیں، متاثرہ خاندانوں کو اپنے مقام پر پہنچنے کے بعد 25000روپے نقد اور چھ ماہ کیلئے مفت راشن بھی مہیا کیا جارہا ہے، متاثرین کی باعزت واپسی کیلئے اور ان کو ہر قسم کی سہولیات پہنچانے کیلئے پاک آرمی کے آفیسرز، جوان، اور بشمول پولیٹیکل انتظامیہ کے اعلی حکام و اہلکار خدمات میں پیش پیش ہیں جبکہ اس کے علاوہ  پاک آرمی اور پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے کوڑ کیمپ کے مقام پر متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 86247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش