0
Wednesday 27 May 2020 17:45

چینی فوج کے ہاتھوں بھارت کو شرمناک رسوائی ہوئی، شاہ محمود قریشی

چینی فوج کے ہاتھوں بھارت کو شرمناک رسوائی ہوئی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی شرمناک رسوائی ہوئی، بھارت متنازعہ علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہے، پورے خطے کا امن داؤ پر لگا ہے، انڈیا پاکستان کے خلاف افغانستان کی سر زمین استعمال کرتا رہا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور بھارت جو مقبوضہ وادی میں کر رہا ہے وہ دنیا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال کرتا رہا ہے اور اب بھارت متنازع علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو مذاکرات کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے، بھارت کے جارحانہ رویے سے خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے، چین نے کبھی بھی جارحیت نہیں کی۔ گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) ڈاکٹر یوسف سے رابطہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ ڈومیسائل قوانین میں ترمیم سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جینیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وبا کی آڑ میں بھارت نے مقبوضہ وادی میں جاری لاک ڈاوَن کو مزید سخت کر دیا ہے، جعلی مقابلوں اور گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیریوں کو جبروتشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 865073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش