0
Sunday 31 May 2020 23:41

پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کی یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے پریس کانفرنس

پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کی یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے پریس کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے رہنماؤں نے جنت البقیع میں اہلبیت اطہارؑ اور صحابہ کرام کے مزارات کی مسماری کی مذمت کرتے ہوئے فوری دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اہم مسئلے کے حل میں مسلمان حکمران اپنا کردار ادا کریں۔ پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سید نقی شاہ فخری، علامہ مزمل حسین، محمد سلطان نے کہا کہ جنت البقیع میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی حضرت زہراء سلام اللہ علیہا، اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ کے مزارات کے انہدام کو انتہائی ظالمانہ اقدام قرار دیا اور سعودی حکومت سے فوری دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ اگر سعودی حکومت مسمار مقدس مقامات اور مزارات کی دوبارہ تعمیر نہیں کرنا چاہتی تو ہمیں تعمیر کی اجازت دی جائے۔ رہنماؤں نے شام میں داعش کے ہاتھوں حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزار کی مسمار کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور تمام مسلمان حکمرانوں سے اپیل کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا ، اہل بیت اطہار علیہ السلام اور تمام صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کی مسمار مزارات کی فوری تعمیر میں کردار ادا کیا جائے اور سعودی حکومت کو مزارات کی دوبارہ تعمیر کرنے پر مجبور کیا جائے
خبر کا کوڈ : 865846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش