0
Sunday 24 Jul 2011 00:50

استقلال پاکستان کنونشن کے انتظامات مکمل، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع

استقلال پاکستان کنونشن کے انتظامات مکمل، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ کنونشن کا آغاز آ ج صبح دس بجے ہو گا، ملک بھر سے ہزاروں افراد سمیت مذہبی و سیاسی رہنما شریک ہوں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 23 ویں برسی کے حوالے سے 24 جولائی کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں، منعقد ہونے والے استقلال پاکستان کنونشن، پارلیمنٹ ہائوس تک نکالی جانے والی حمایت مظلومین ریلی اور محصورین پاراچنار کی امداد کے لیے بھجوائے جانے والی امدادی امن کاروان کے تمام انتظامات مکمل ہو گئے۔ جی سکس میں کنونشن پنڈال کے سیکورٹی انتظامات سینکڑوں امامیہ اسکائوٹس نے سنبھال لیے ہیں، کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔
کنونشن کا آغاز دس نجے صبح ہو گا، ملک بھر سے آئے ہوئے شیعہ و سنی اکابرین و علمائے کرام موجودہ ملکی صورتحال اور قومی مسائل پر اظہار خیال کریں گے، کنونشن کے آخر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس ملت تشیع کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، بعد ازاں پارلیمنٹ ہائوس تک حمایت مظلومین ریلی نکالی جائے گی اور پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ پارا چنار کے محصورین کے لیے امدادی اشیاء کا کاروان بھی یہیں سے پاراچنار کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ استقلال پاکستان کنونشن کے چیئرمین علامہ محمد امین شہیدی نے پنڈال کا معائنہ کیا، امامیہ سکائوٹس نے انہیں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسلام آباد میں جلسہ گاہ کے تمام راستوں کو کنٹینرز کے ذریعے سیل کر دیا گیا ہے اور شرکائے کنونشن کیلئے ایک راستہ بنا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 86885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش