0
Tuesday 23 Jun 2020 21:50

بھارت نے پاکستان ہائی کمیشن سے 50 فیصد ملازم کم کرنے کو کہا

بھارت نے پاکستان ہائی کمیشن سے 50 فیصد ملازم کم کرنے کو کہا
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے پاکستان مشن انچارج سید حیدر شاہ کو طلب کیا اور پاکستان ہائی کمیشن کے ملازمین کے جاسوسی میں شامل ہونے اور دہشتگرد تنظیموں سے رابطوں کے پیش نظر عملے کو پچاس فیصد تک کم کرنے کے حکومت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ آج یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان بھی اسی تناسب سے پاکستان میں اپنے مشن کے عملے کو کم کرے گا۔ عملے کو کم کرنے کے فیصلے پر سات دن کے اندر عمل درآمد کرنا پڑے گا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج کو بھارتی حکومت کے اس فیصلے سے آگاہ کرنے کے لئے وزارت خارجہ کو طلب کیا گیا تھا۔ انہیں بتایا گیا کہ ہندوستان نے پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کی سرگرمیوں پر مستقل طور پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 870446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش