1
Friday 24 Jul 2020 23:50

عراق، امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

عراق، امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوب مغرب میں واقع امریکی فورسز کے "بسمایہ" نامی فوجی اڈے پر کئی ایک راکٹس کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔ عراقی سکیورٹی اطلاع رسانی کے ادارے "خلیہ الاعلام الامنی" کے مطابق امریکی فورسز کے اس اڈے پر 4 "کتیوشا" راکٹس فائر کئے گئے تھے جو فوجی اڈے کے احاطے کے اندر جا گرے تھے۔۔


عراقی میڈیا نے اس فوجی اڈے کے اندر کی تصویر جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متعدد کتیوشا راکٹس کے فوجی اڈے کے اندر آ گرنے کے باعث وہاں موجود متعدد فوجی گاڑیاں تباہ اور اس فوجی اڈے کا ایک بڑا حصہ بھی نذر آتش ہو گیا۔ واضح رہے کہ بغداد کے جنوب مغرب میں واقع بسمایہ فوجی اڈہ داعش سے مقابلے کے نام نہاد امریکی فوجی اتحاد کے زیرا استعمال ہے۔
خبر کا کوڈ : 876337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش