0
Saturday 30 Jul 2011 20:03

کوئٹہ،دہشگردی کا شکار ہونیوالے 11 افراد سپرد خاک، کالعدم لشکر جھنگوی نے ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ،دہشگردی کا شکار ہونیوالے 11 افراد سپرد خاک، کالعدم لشکر جھنگوی نے ذمہ داری قبول کر لی
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے اسپینی روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق گیارہ افراد سپرد خاک، ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات کے خلاف احتجاج، بلوچ، پشتون اور ہزارہ قبائل کے جرگے نے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ جب کہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ کالعدم لشکر جھنگوی نے ذمہ داری قبول کرلی۔ بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ آج دوسرے دن بھی دہشت گردوں کے نشانے پر رہا۔
 صبح آٹھ بجے کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ہزارہ ٹاؤن سے شہر جانے والی سوزوکی پک اپ پر فائرنگ کر دی۔ جس سے گاڑی میں سوار دس افراد بحق ہو گئے۔ فائرنگ کی زد میں آنے والا رکشہ ڈرائیور بھی موقع پر ہی چل بسا۔ تین افراد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کو آج سہ پہر سپرد خاک کر دیا گیا۔ نو افراد ہزارہ قبرستان میں سپرد خاک کئے گئے۔ دہشت گردی کے مسلسل دو واقعات کے بعد مشعل افراد نے مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی کی۔ بولان میڈیکل کالج اسپتال میں کھڑی تین گاڑیاں اور دو موٹر سائیکلیں جلا دیں۔ بروری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں مشتعل مظاہرین نے سرکاری و نجی املاک کو آگ لگانا شروع کر دی اور توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ بھی کی۔ جس کے نتیجے میں علاقے کے باسیوں میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں اور کشیدگی پھیل گئی۔ اس پر قابو پانے کے لئے ہزارہ ٹاؤن میں پشتون، بلوچ اور ہزارہ قبائل کا جرگہ ہوا۔ اس جرگے میں اتحاد و یکجہتی سے دہشت گردی سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔
 پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور مشتبہ افراد حراست میں لے لئے۔ آئی جی بلوچستان، راوٴ امین ہاشم نے دو سو سے زائد افراد حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔ حساس علاقوں میں پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے، وزیراعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل نے سات روزہ اور تحفظ عزاداری کونسل نے چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 88284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش