0
Sunday 31 Jul 2011 00:29

حکومت کا عدالت کے ساتھ محاذ آرائی پر قرارداد نہ لانے کا فیصلہ

حکومت کا عدالت کے ساتھ محاذ آرائی پر قرارداد نہ لانے کا فیصلہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ حکومت نے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے ساتھ جاری محاذ آرائی کے حوالے سے وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کرنے کے نام پر قرارداد نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں وزیراعظم کے علاوہ گورنر پنجاب، ڈاکٹر بابر اعوان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ بابر اعوان نے عدلیہ کے ساتھ مبینہ محاذ آرائی کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے اپنے تازہ فیصلے میں وزیراعظم کو طلب کرنے کی بجائے خاصی لچک کا مظاہر ہ کیا ہے۔ایوان صدر میں اس بات پر خاصی بحث ہوئی، تاہم خاصی سوچ و بچار کے بعد فیصلہ ہوا کہ اس معاملے پر منتخب ہاؤس کی رائے لینے کی ضرورت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 88352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش