0
Friday 29 Jul 2011 21:04

پارلیمنٹ سپریم ہے،اسی کے فیصلے پر عمل ہو گا، عدلیہ سے کشیدگی پر ایوان صدر میں ‌اعلی سطح کا اجلاس

پارلیمنٹ سپریم ہے،اسی کے فیصلے پر عمل ہو گا، عدلیہ سے کشیدگی پر ایوان صدر میں ‌اعلی سطح کا اجلاس
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں ملک میں گڈ گورنس قائم کرنے اور کرپشن کے خاتمے کا عزم کیا گیا۔ حکومت نے کہا ہے کہ تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، آئین کے اندر رہ کر مفاہمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی اور گورنرز، وزیراعظم آزاد کشمیر، گورنر پنجاب اور سینیٹر بابر اعوان نے بھی شرکت کی۔
 ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کسی محاذ آرائی اور عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کے پابند ہیں، پارلیمنٹ کی بالادستی یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا اور رمضان المبارک میں بلیک مارکیٹنگ اور قیمتوں میں اضافوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس سے وزیر اعظم نے بھی خطاب کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس مین اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سپریم کورٹ سے کشیدگی پر وزیر اعظم ، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینگے۔
دیگر ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والے اہم اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے اور وزیراعظم سپریم کورٹ سے کشیدگی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔ ایوان صدر کے ترجمان نے بتایا کہ اجلاس کی صدارت صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم گیلانی نے کی۔ اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنروں اور سندھ، خیبر پختو نخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلٰی نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ اداروں کے درمیان تصادم کا کوئی خطرہ نہیں اور تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے۔ پارلیمنٹ بالا دست ہے اور عوام کی خواہشات کے مطابق کام کر رہی ہے اور وزیراعظم سپریم کورٹ سے کشیدگی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ اس بارے میں جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں رمضان کے دوران ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 88107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش