0
Monday 14 Sep 2020 23:40

کراچی میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

کراچی میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سے جاری شدید گرمی کے بعد آج شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، ان میں نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن اور ملیر شامل ہیں۔ دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں تیز بارش کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون سلسلے کا کافی بڑا حصہ سمندر میں منتقل ہوگیا، نئے سلسلے کے کچھ اثرات دیہی سندھ کے اضلاع میں ہلکی بارش کی شکل میں نمودار ہو سکتے ہیں، جس کے باعث رات و دن کے اوقات میں شہر میں بونداباندی ہونے کی توقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 886263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش