اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کا اجلاس سینئر رہنما شیخ میرزا علی کی زیر صدارت سکردو میں ہوا۔ دفتر اسلامی تحریک سکردو میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے صوبائی رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں موجودہ علاقائی و ملکی صورتحال سمیت گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے حوالے سے گفت و شنید کی گئی۔ علامہ شیخ میرزا علی کی زیر صدارت ہونے والے آئی ٹی پی کے اجلاس میں سابق صوبائی وزیر دیدار علی، اکبر شاہ رضوی، سابق رکن اسمبلی سکندر علی، نثار علی، شبیر حافظی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔