0
Tuesday 2 Aug 2011 12:25

پاکستانی سفارتکاروں‌ پر سفری پابندیاں لگانے کی امریکی دھمکی، سفارت کاروں پر پابندیاں ہٹانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، مارک ٹونر

پاکستانی سفارتکاروں‌ پر سفری پابندیاں لگانے کی امریکی دھمکی، سفارت کاروں پر پابندیاں ہٹانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، مارک ٹونر
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستان کو تنبیہ کی ہے کہ اگر اس نے اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتکاروں پر عائد پابندیاں نہ ہٹائیں تو واشنگٹن میں پاکستانی سفارتکاروں پر بھی اسی قسم کی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ امریکی دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان اور امریکہ اس مسئلے پر بات چیت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ معاملے کو جلد حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوبامہ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ پاکستان کو کہا ہے کہ جیسا سلوک اسلام آباد امریکی سفارتکاروں سے کرے گا، واشنگٹن میں ویسا ہی رویہ پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ رکھا جائے گا۔ ادھر پاکستان کو تنبیہ کے حوالے سے جب وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب ایسے معاملات سے نمٹا جاتا ہے تو پھر ایسے تو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معاملے کو حل کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ واشنگٹن اور اسلام آباد میں امریکی حکام نے پاکستانی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں، امید ہے کہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سفری آزادی ہمارے سفارتکاروں کا حق ہے جو کہ انہیں ملنا چاہیے۔
ادھر امریکی دفتر خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ امریکی سفارت کاروں پر پاکستان کی جانب سے عائد سفری پابندیاں ہٹانے کیلئے پیش رفت کی جا رہی ہے۔ مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان میں گذشتہ ہفتے ایک واقعہ ہوا تھا جس کے بعد امریکی سفارت کاروں کے اسلام آباد اور پشاور کے سفر سے روک دیا گیا۔ مارک ٹونر کے مطابق امریکا نے اس بارے میں پاکستان پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور معاملے کو حل کرنے کی جانب پیش رفت ہو رہی ہے۔ جس کے بعد سفارت کار ایک سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد اور پشاور کے درمیان سفر کرسکیں گے۔ اس سوال پر کہ کیا امریکا بھی پاکستانی سفارت کاروں پرپابندی عائد کرنے پر غور کر رہا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ اقدامات ہمیشہ زیر غور رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 88869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش