0
Wednesday 21 Oct 2020 19:11

وقت آگیا ہے کہ آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، محفوظ مشہدی

وقت آگیا ہے کہ آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، محفوظ مشہدی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء اور مسلم لیگ نون کے پی پی 68 سے ٹکٹ ہولڈر پیر محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کا اغوا سنگین معاملہ ہے، اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اگر پولیس کو بے توقیر کیا جائے گا اور مداخلت کی جائے گی تو ملک کو کیسے چلایا جا سکے گا، اداروں کے درمیان تصادم پیدا کرنے کے حقائق عوام کے سامنے لانے چاہئیں، ریاست کے اندر ریاست پیدا کرنے، لاقانونیت اور دہشتگردی کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے کہ کس طرح سے ایک صوبے کی پولیس کے سربراہ کے گھر کا گھیراو کرکے اسے رات کے اندھیرے میں اغوا کیا گیا اور ایک ادارے کے ہیڈ کوارٹر میں لے جا کر مرضی کے احکامات حاصل کیے گئے، یہ خوفناک رویہ ہے، جو ریاست کی تباہی کا باعث ہوگا، قوم اسے برداشت نہیں کرے گی۔

لاہور میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، ورنہ جگ ہنسائی اور تصادم کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، اداروں کو آئین کا پابند بنایا جائے، جن لوگوں نے سندھ میں ڈاکو راج قائم کرنے کی کوشش کی ہے، انہیں عبرتناک مثال بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتقامی ہتھکنڈے، اپوزیشن کی تحریک کو ختم نہیں کرسکتے، بلکہ احتجاجی تحریکوں میں جان ڈالتے ہیں، لیکن ایک بات تو واضح ہوگئی ہے کہ حکمرانوں کا اقتدار آخری سانسیں لے رہا ہے۔ انہوں نے کہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک چل پڑی ہے، اب اسے روکنا ناممکن ہے، متحدہ اپوزیشن کا اتحاد حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا، حکمرانوں نے اپنے آقاوں کے کہنے پر اس مقدمے اور گرفتاری کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کیلئے بھی استعمال کرنے کی کوشش کی ہے لیکن یہ اتحاد جاری رہے گا لیکن حکومت کی بوکھلاہٹ واضح نظر آگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 893306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش