0
Friday 30 Oct 2020 14:44

سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی فائرنگ پر شدید احتجاج

سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی فائرنگ پر شدید احتجاج
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ بھارت نے 29 اکتوبر کو جنگ بندی معاہدے کی بلااشتعال خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی افواج نے نیزاپیر اور رکھ چکڑی سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوگئے۔ دفتر خارجہ نے سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، یہ اقدامات 2003ء کے جنگ بندی مفاہمت کی صریحا خلاف ورزی ہے، بھارتی اقدام پیشہ ورانہ فوجی طریقہ کار کی خلاف ورزی ہے، بھارتی اقدامات علاقائی امن و سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق بھارت اس طرح سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹاسکتا، بھارت پر زور دیا گیا کہ ان خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرکے نتائج دے آگاہ کرے، بھارت کو کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے ملٹری ابزرور مشن کو مینڈیٹ کے مطابق کام کرنے دے۔
خبر کا کوڈ : 894916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش