0
Monday 9 Nov 2020 23:38

نواز شریف کے برعکس شہباز شریف اداروں کیخلاف نہیں جانا چاہتے، رانا تنویر حسین

نواز شریف کے برعکس شہباز شریف اداروں کیخلاف نہیں جانا چاہتے، رانا تنویر حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیئر رہنماء و نائب صدر رانا تنویر نے پارٹی کے اندر دو متضاد بیانیے کی تصدیق کر دی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ شہباز شریف اور پارٹی کے دوسرے لوگ اس حق میں ہیں کہ اداروں کے ساتھ اس حد تک نہیں جانا چاہیئے۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ نواز شریف تقریر کرنے سے پہلے کیا کہنا ہے ڈسکس نہیں کرتے۔ رانا تنویر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی میں کسی ادارے کے سربراہ کا نام نہ لینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

رانا تنویر نے بلاول بھٹو کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا اے پی سی میں کسی ادارے کے سربراہ کا نام نہ لینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، پی ڈی ایم کو اے پی سی کے 26 نکات اور ایشوز تک رہنا چاہیئے۔ وزرائے اعلیٰ پنجاب اور بلوچستان کیخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم ضرور آئے گی، اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔ اس وقت حکومت کیساتھ جو گیم ہو رہی ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی۔
 
خبر کا کوڈ : 896859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش