0
Saturday 6 Aug 2011 16:31

گلگت بلتستان کے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی، سید مہدی شاہ

گلگت بلتستان کے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی، سید مہدی شاہ
گلگت:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کی اولین ترجیح عوامی مسائل کو حل کرنا، صوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ اور گلگت بلتستان میں مستقل قیام امن ہے، اس حوالے سے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں قیام امن کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہو گا۔ وزیر اعلٰی نے کہا کہ کسی علاقے کی ترقی کا انحصار مستقل قیام امن پر ہوتا ہے اور صوبائی حکومت اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی، تاکہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ ہو۔ 
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو رمضان المبارک کے ماہ میں سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیگی بلکہ وفاقی حکومت کے پکیج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر بھی اشیاء کو رعایتی نرخوں پر فراہمی یقینی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو احکامات جاری کئے گئے ہیں، تاکہ عوام کو اس ماہ مبارک مہینے میں ریلیف دیا جاسکے۔ بعد ازاں پارٹی کے سینئر رہنماوں حاجی محمد موسی، اقبال رسول اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان علاقے کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، آنے والے چند مہینوں میں گلگت بلتستان کے عوام کو بڑی خوشخبریاں ملیں گی۔ انہوں نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی کا منشور اور پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے کام کریں۔
خبر کا کوڈ : 89801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش