0
Wednesday 18 Nov 2020 10:37

الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام اڑھائی ماہ میں فائنل کر دیا جائیگا، اعظم سواتی

الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام اڑھائی ماہ میں فائنل کر دیا جائیگا، اعظم سواتی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام اڑھائی ماہ میں فائنل کر دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس  نظام کو حتمی شکل دینے کے لیے 21 جنوری 2021ء کی ڈیڈ لائن طے کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر اپوزیشن کے اعتراضات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم میں ووٹ کی رازداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ آج انتخابی عمل سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں الیکٹرونک ووٹنگ لانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزراء اور کمیٹی نے انتخابی اصلاحات پر کام کیا ہے۔ آئندہ الیکشن میں ماڈرن ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا۔ کوئی بھی برسراقتدار حکومت ایسی اصلاحات نہیں لاسکتی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو بھی انتخابی عمل میں شامل کرنا ہے، سب کہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ خرچ ہوتا ہے، چاہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ سے ہوں، تارکین وطن کے لیے بھی ووٹ ڈالنے کے لیے سسٹم لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب الیکشن میں ماڈرن ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جی بی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے پر عوام کا مشکور ہوں۔ گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینی ہے اور عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ  گلگت بلتستان کی خواتین نے سرد موسم میں گھروں سے نکل کر فرض ادا کیا۔ ہم گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام کا بھرپور اعتماد پر شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 2013ء انتخابات میں ہم نے 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ 2018ء انتخابات کی شفافیت کے لیے کیا تھا۔ 4 حلقے کھولنے کے لیے ہم نے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔ 2013ء انتخابات میں تمام جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال تک 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا، پھر دھرنا دیا۔ بہترین انتخابی اصلاحات کے خواہاں ہیں۔ میں نے شفاف الیکشن مہم چلائی۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایسا انتخابی عمل ہو، جس کے دونوں جانب کے امیدوار نتائج تسلیم کرے۔
خبر کا کوڈ : 898462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش