0
Monday 30 Nov 2020 12:47

اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرینگے، شیخ رشید

اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرینگے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن بند گلی داخل نہ ہوں، کیونکہ پاکستان میں جب سیاست بند گلی میں داخل ہو جاتی ہے تو پھر حادثات جنم لیتے ہیں۔ راولپنڈی میں ریل کار کا افتتاح کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ریل کاروں میں فاصلے سے سفر کر رہے ہیں، اس لیے ہم نئی ریل کار کا ساڑھے چار بجے افتتاح کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹی ایل اے کے ملازمین کو بھی درجہ با درجہ کنفرم کرنے جا رہے ہیں اور پاکستان ریلوے پہلی آرگنائزیشن ہوگی کہ جو ایک سے چار گریڈ کے ملازمین ان ملازمین کو پنشن دینے جا رہی ہے اور ان کے چار سال سے رکے ہوئے بقایا جات بھی ادا کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے اور میں پوری ذمے داری سے کہہ سکتا ہوں کہ ان جلسوں سے تو عمران خان نہیں جانے والا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کا اعلان کیا ہے تو یہ لاٹھی نہیں ہے، یہ قانون کی عملداری ہے، کورونا سے بچانے کا اہتمام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں ہے، جہاں اداروں کا کردار نہیں ہوتا، کیا پنٹاگون، سی آئی اے کا کردار نہیں ہوتا، ایم ون سکس کا کردار نہیں ہوتا، ہر کسی کا کردار ہوتا ہے لیکن ایک خاص مقصد کے لیے نشانہ بنانا اور دنیا میں یہ تاثر دینا کے آپ کوئی بہت بڑے لیڈر ہیں، یہ غلط ہے۔ اسرائیل کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس کابینہ میں شیخ رشید ہو تو کیا وہاں کبھی اسرائیل تسلیم ہوسکتا ہے؟، کبھی نہیں ہوسکتا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کو سرحدوں سے کوئی خطرہ نہیں، انٹرنیشنل سازش یہ ہے کہ پاکستان کو اندر سے انتشار اور خلفشار کا شکار کیا جائے، ہماری عظیم فوج سرحدوں پر منہ توڑ جواب دے گی اور جو لوگ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، انہیں سوچنا چاہیئے کہ یہ حالات ایسے نہیں ہیں، انٹرنیشنل سیاست ایک نئے دوراہے میں داخل ہو رہی ہے، جس میں اندر کا انتشار زیادہ نقصان دہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال پر کل آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا ہے، جس میں وزیراعظم، آرمی چیف اور سارے سربراہان موجود تھے، ہماری آنکھیں کھلی ہیں اور خطے کی صورتحال پر ہماری فوج کی پوری نظر ہے، وزیراعظم نے کل ایک اجلاس کی سربراہی کی ہے، اگر ہندوستان یہ سوچتا ہے کہ پاکستان کو دبایا جا سکتا ہے تو اس کی بھول ہے۔
خبر کا کوڈ : 900797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش