0
Monday 30 Nov 2020 21:42

پشاور میں پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف مقدمات حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، اعجاز خان

پشاور میں پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف مقدمات حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، اعجاز خان
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون ضلع پشاور کے رہنماء اعجاز خان بڈھ بیر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ نیازی صاحب تو کہتے تھے کہ اپوزیشن جلسے کرے دھرنے دیں ہم کھانا اور کنٹینر بھی مہیا کرینگے، مگر اب پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے دیکھ کر حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئی ہے اور  پشاور کی پانچ بڑی جماعتوں کے ضلعی صدور جس میں مسلم لیگ (ن)، جمعیتِ علماء اسلام، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی اور قومی وطن پارٹی شامل ہے، کے خلاف مقدمات درج کرکے انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ نیازی اور انکی ٹیم گھبرا گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ بہت جلد ہم لائحہ عمل تیار کرکے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ان مقدمات کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 900885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش