0
Monday 8 Aug 2011 02:11

کامیاب مذاکرات سندھ بھر کے عوام کیلئے خو ش آئند ہیں، الطاف حسین

کامیاب مذاکرات سندھ بھر کے عوام کیلئے خو ش آئند ہیں، الطاف حسین
لندن:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گورنر سندھ اور حکومتی اراکین کے درمیان کامیاب مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے اور ان مذاکرات میں کئے گئے فیصلوں کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے گورنر سندھ اور حکومتی اراکین کے درمیان کامیاب مذاکرات کو پاکستان بالخصوص سندھ بھر کے عوام کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے سندھ دھرتی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلے جمہوریت کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ الطاف حسین نے قومی مفاہمتی عمل کے فروغ کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان اور وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔
دریں اثناء الطاف حسین نے ملیر سیکٹر یونٹ 95 کے کارکن عاقل حسین، قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن سلمان احمد خان اور ہمدرد طاہر علی قریشی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی شہید کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔
 علاوہ ازیں الطاف حسین نے ایم کیو ایم کراچی مضافاتی کمیٹی یونٹ عمر بلوچ گوٹھ کے کارکن محمد اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔
خبر کا کوڈ : 90169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش