0
Monday 8 Aug 2011 21:53

مسلم لیگ ن نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کی حمائت کا فیصلہ

مسلم لیگ ن نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کی حمائت کا فیصلہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق مسلم لیگ ن کی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں میاں نوازشریف کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ن لیگ کے سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے بتایا کہ اجلاس میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کی تایئد کی گئی ہے اور فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی تشکیل کی حمائت کرے گی، اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لئے اپوزیشن کی مشاورت سے قومی کمیشن تشکیل دیا جائے، یہ کمیشن وسائل کی تقسیم اور آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرے، اجلاس میں سندھ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور یہ محسوس کیا گیا کہ حکومت نے سندھ کے عوام کے بارے میں فیصلے غیر ذمہ دارانہ اور توہین آمیز انداز میں کئے ہیں۔
 مشاہد اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہر اُس اقدام کی مخالفت کرے گی جس سے سندھ کےعوام کو نقصان پہنچے، ماضی میں بنائے جانے والے کمیشن اپنے قواعد وضوابط کے مطابق نہیں تھے اس لئے ن لیگ نے انھیں مسترد کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ لسانی بنیادوں پر سرایئکی صوبہ بنانا ممکن نہیں کیونکہ سرایئکی بولنے والے چاروں صوبوں میں بستے ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے سرائيکی صوبے کی حدود واضح کرے۔
خبر کا کوڈ : 90386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش