0
Monday 8 Aug 2011 22:38

چوہدری نثار قیادت کے فیصلوں سے ناراض، پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی

چوہدری نثار قیادت کے فیصلوں سے ناراض، پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان پارٹی کے چند فیصلوں پر اختلافات کے باعث اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان، نواز شریف کی ایک کاروباری شخصیت سے ملاقات اور پارٹی کے چند فیصلوں پر اختلاف کے باعث ناراض ہیں اور وہ کچھ ہفتے سے لندن میں مقیم تھے۔ اس دوران وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور خواجہ آصف انہیں منانے کے لئے لندن بھی گئے لیکن وہ انہیں منانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ چوہدری نثار علی خان برطانیہ سے واپس آ گئے ہیں، لیکن وہ اپنی ناراضگی کی وجہ سے پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ہونے والے پارٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 90390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش