0
Tuesday 9 Aug 2011 23:51

پرانے اسلحہ لائسنس کو دوبارہ کارآمد بنانے کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع

پرانے اسلحہ لائسنس کو دوبارہ کارآمد بنانے کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے پرانے اسلحہ لائسنس تجدید کرانے کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلٰی سطح کے اجلاس میں پرانے لائسنسس کی تجدید سے متعلق معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے اسلحہ لائسنس کی تجدید کرانے کے حوالے سے مزید ہدایات دیں۔ اجلاس میں پرانے اسلحہ لائسنس کی تجدید کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ نادار کے ضلعی افسر لائسنس کی تجدید کے لئے درخواستیں وصول کریں گے۔ اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لئے 500 روپے وصول کئے جائیں گے۔
دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے پرانے اسلحہ لائسنس کو دوبارہ کارآمد بنانے کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ رحمن ملک کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری داخلہ کے علاوہ چیئرمین نادرا اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر داخلہ رحمن ملک کی طرف سے پرانے اسلحہ لائسنس کو دوبارہ کارآمد بنانے کیلئے دی گئی 31 اگست 2011ء کی ڈیڈلائن کا جائزہ لیا گیا اور اس مدت میں 30 ستمبر تک توسیع کی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق نادرا کے تمام ضلعی سطح کے دفاتر پرانے اسلحہ لائسنس کو دوبارہ کارآمد بنانے کی درخواستیں وصول کریں گے۔ ایسے تمام اسلحہ لائسنس رکھنے والوں سے کہا گیا کہ ہے وہ نادرا کے دفاتر درخواست دینے کیلئے اپنے اصلی قومی شناختی کارڈ، اصلی اسلحہ لائسنس ساتھ لے کر جائیں۔ اعلامیہ کے مطابق پرانے اسلحہ لائسنس کو دوبارہ کارآمد بنانے کیلئے سرکاری فیس ختم کر دی گئی ہے جبکہ اس مقصد کیلئے 500 روپے کے معمولی چارجز وصول کئے جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 90642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش