0
Tuesday 19 Jan 2021 20:12

وزیراعلیٰ خالد خورشید سے کاظم میثم کی ملاقات، جی بی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ خالد خورشید سے کاظم میثم کی ملاقات، جی بی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم نے ملاقات کی اور جی بی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے اپنے شعبے کے حوالے سے درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زراعت کو بہتر بنانا اس لیے اہم ہے کہ اس سے عام عوام کی زندگی بہتر ہوسکتی ہے۔ اس شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ خطے میں زراعت کے بے تحاشا مواقع ہیں اور ان سے استفادہ حاصل کرکے خطے کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت سے بھی مدد لی جائے گی۔

ملاقات میں صوبائی وزیر نے پورے خطے کے مسائل پر روشنی ڈالی، بالخصوص بلتستان ریجن کو سابقہ دور حکومت کی محرومی کے ازالے کو بھی اہم قرار دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم میرٹ پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارے لیے تمام ریجنز ایک جیسے ہیں۔ ہماری حکومت میں بلتستان ریجن کی سابقہ محرومی کا ازالہ کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں ریکارڈ ساز منصوبوں پر کام شروع ہوگا۔ مخالفین کے منفی پروپیگنڈوں کا جواب ہماری کارکردگی ہوگی۔ بلتستان میں شتونگ نالے پر کام اسی سال شروع ہوگا، شغرتھنگ استور روڈ منصوبے کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرایا جائے گا، سکردو میں میڈیکل کالج پر کام شروع ہوچکا ہے، 250 بیڈ ہسپتال خان صاحب کا بڑا تخفہ ہے۔ شغرتھنگ اور ہرپو سمیت دیگر پاور پروجیکٹس پر کام کا آغاز ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش