0
Saturday 23 Jan 2021 03:27

تین بیویوں کے شوہر کو پہلی بیوی نے قتل کر دیا

تین بیویوں کے شوہر کو پہلی بیوی نے قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن میں تین بیویوں کے شوہر کو پہلی بیوی نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ مبینہ ٹاؤن کے علاقے قائد اعظم کالونی میں بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کر دیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے اور دونوں میاں بیوی کے درمیان آئے روز جھگڑے رہتے تھے، جمعرات کی شب بھی ان دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس پر جمعہ کی صبح ملزمہ نے سوتے ہوئے شوہر کو سر میں گولی مار دی۔

پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد ولی نے 3 شادیاں کی ہوئی تھیں اور تینوں بیویاں ایک ہی گھر میں اس کے ساتھ رہائش پذیر تھیں، جبکہ وہ 13 بچوں کا باپ تھا، ولی نے علاقے میں ہی کچھ گھر کرائے پر دیئے ہوئے تھے، جن کے ذریعے وہ گزر بسر کرتا تھا، وہ خود بھی گھر بنانے کے ٹھیکے لیتا تھا جبکہ ملزمہ شاہین اس کی پہلی بیوی ہے۔ پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے تیس بور کا پستول بھی قبضے میں لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش