0
Saturday 13 Aug 2011 12:06

لاہور،ماڈل ٹاؤن سے امریکی شہری اغوا، علاقہ کی ناکہ بندی

لاہور،ماڈل ٹاؤن سے امریکی شہری اغوا، علاقہ کی ناکہ بندی

لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے نامعلوم افراد نے امریکی شہری کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ ماڈل ٹاؤن سے رات ساڑھے تین بجے نامعلوم افراد نے امپورٹ ایکسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ پینسٹھ سالہ امریکی شہری جسٹن وارنر کو اغوا کر لیا۔ اغوا کاروں نے وہاں موجود سکیورٹی گارڈ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اغوا کنندگان کی تعداد بارہ سے پندرہ تھی جو سحری دینے کے بہانے آئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حساس اداروں کے اعلٰی افسران کے علاوہ ڈی آئی جی آپریشنز اور سی سی پی او لاہور موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روز پہلے امریکی قونصل خانے نےاپنے شہریوں کو نقل حرکت محدود کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری چھ سات سال سے یہاں رہائش پذیر تھا۔ ایس ایس اپی انویسٹی گیشن عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور بہت جلد حقائق منظر عام پر آجائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 91434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش