0
Tuesday 9 Aug 2011 08:27

امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر کرتے وقت محتاط رہنے کی ہدایت

امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر کرتے وقت محتاط رہنے کی ہدایت
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے امریکا کے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکی شہری پاکستان کا سفر کرتے وقت محتاط رہیں۔ اس سے قبل ایسی ہی ٹریول ایڈوائزری 2 فروری 2011ء کو پاکستان کی سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھ کر جاری کی گئی تھی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف قونصلر افیئرز نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ القاعدہ اور طالبان عناصر کی پاکستان میں موجودگی پاکستان بھر میں موجود امریکی باشندوں کیلئے خطرے کا باعث ہے۔ دہشت گرد اور ان کے حامی مسلسل سویلین ٹارگٹس، سرکاری اہداف اور غیر ملکی مفادات پر حملہ کرتے ہیں۔ خصوصی طور پر یہ صورتحال خیبر پختونخواہ میں پائی جاتی ہے۔ دہشت گردوں نے خود کو پاکستانی سیکورٹی فورسز کے بھیس میں چھپا لیا ہے، تاکہ وہ مخصوص ٹھکانوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔ اسی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر امریکی باشندوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کا سفر کرتے وقت احتیاط سے کام لیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خاص کر صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گرد گروپ حکومتی اور غیر ملکی اثاثوں پر حملے کر رہے ہیں اور رپورٹس کے مطابق امریکی اور مغربی ممالک کے شہریوں پر حملوں کے مواقع تلاش کر رہے ہیں، اس لیے پاکستان میں موجود امریکی شہری سفر کے دوران سفری دستاویزات ساتھ رکھیں اور غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

خبر کا کوڈ : 90458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش