0
Tuesday 9 Mar 2021 07:19

سینیٹ الیکشن میں دو تین ارب سے بھی زائد پیسہ چلا ہے، شہزاد اکبر

سینیٹ الیکشن میں دو تین ارب سے بھی زائد پیسہ چلا ہے، شہزاد اکبر
اسلام ٹائمز۔ مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی پر ہمیں سنجیدہ تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی ہے ہارڈ شپ پر ہوئی ہے، اندازے کے مطابق سینیٹ الیکشن میں دو تین ارب سے بھی زائد پیسہ چلا ہے، سپریم کورٹ نے کہا تھا ووٹ کی پرائیویسی ووٹ والے دن تک ہے، عدالت نے کہا شفافیت کے لئے الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی استعمال کرے تاکہ کرپٹ پریکٹس نہ ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی آزادی تو جمہوریت کے لئے بہت ضروری ہے لیکن یہ آزادی منصفانہ طریقے سے استعمال ہونی چاہئے، جہاں بھی غلط کام ہو وہاں اس ادارے کو شفاف کو متوازن کرنا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ بیلٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا سدباب نہیں کیا گیا، ووٹنگ سے پہلے الیکشن کمیشن کو انتظامات یقینی بناکر دینے کا کہا کہ اس کے لئے حکومت نے پوری اسسٹنٹ بھی دی کابینہ کا ایک پانچ رکنی وفد بھی گیا۔
خبر کا کوڈ : 920449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش