0
Tuesday 16 Aug 2011 23:36

پاکستان اپنے مفادات کیخلاف باتیں قبول نہیں کرتا، پاکستانی طالبان مفاہمتی عمل کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، ہیلری کلنٹن

پاکستان اپنے مفادات کیخلاف باتیں قبول نہیں کرتا، پاکستانی طالبان مفاہمتی عمل کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، ہیلری کلنٹن
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے مفادات کےخلاف باتیں قبول نہیں کرتا۔ واشنگٹن میں ایک مباحثے کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ معاملات پر پاکستان اور امریکہ میں اختلافات ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات عشروں پر محیط ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات امریکہ کے مفاد میں ہیں۔ ہم دہشت گردوں سے معاہدے نھیں کر سکتے۔ ایک سوال پر انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے مفادات کے خلاف باتیں قبول نھیں کرتا، پاکستان میں موجود دہشت گرد پاکستان کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کہتی ہیں پاکستانی طالبان مفاہمتی عمل کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی طالبان سے کسی بھی معاہدے کے خلاف ہیں۔ امریکا کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے واشنگٹن میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستانی طالبان کو مفاہمتی عمل کا فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔ دہشت گردوں سے معاہدے نہیں کرسکتے، پاکستان میں موجود دہشت گرد پاکستان کیلئے بھی خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی یہ بحث جاری ہے کہ دہشتگردوں سے کیسے نجات حاصل کی جائے۔ اس موقع پر سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا نے کہا کہ امریکا کے دفاعی بجٹ میں کٹوتی سیکورٹی کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 92427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش