0
Thursday 18 Aug 2011 23:43

پاکستان،خطے میں کم فی کس آمدنی رکھنے والے ممالک میں شامل

پاکستان،خطے میں کم فی کس آمدنی رکھنے والے ممالک میں شامل
لاہور:اسلام ٹائمز۔ معاشی بحران سے دو چار ملک پاکستان جنوبی ایشیا میں ان ممالک کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے جن کی فی کس آمدنی خطے میں سب سے کم ہے، بھارت، بھوٹان، مالدیپ اور سری لنکا کی فی کس آمدنی پاکستان سے زیادہ ہے۔ عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق براعظم ایشیا کا اہم ترین ملک پاکستان فی کس آمدنی کے حوالے سے پڑوسی ممالک افغانستان، بنگلادیش اور نیپال سے آگے ہے، جبکہ جنوبی ایشیا میں سب زیادہ فی کس آمدنی واالا ملک مالدیپ ہے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے کم رقبے اور سب سے کم آبادی میں سب سے زیادہ شرح آمدنی کے حامل ملک کا مجموعی رقبہ 298 مربع کلو میٹر ہے جب کہ اس کی آبادی 3 لاکھ 96 ہزار 334 افراد پر مشتمل ہے، سارک ممالک میں مالدیپ کی فی کس شرح آمدنی 584 ڈالر ہے جو پاکستان کی فی کس آمدنی سے 6 گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھوٹان کی فی کس آمدنی ایک ہزار 978 ڈالر ہے جب کہ اس کا رقبہ 38 ہزار 816 مربع کلو میٹر ہے اور اس کی آبادی 6 لاکھ 91 ہزار 141 ہے، پاکستان کی فی کس آمدنی ایک ہزار ڈالر ہے جب کہ پاکستان کا رقبہ 7 لاکھ 96 ہزار 96 مربع کلو میٹر اور آبادی 17 کروڑ سے زائد ہے۔
آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت کی فی کس آمدنی 1220 ڈالر ہے جب کہ بھارت کا رقبہ 32 لاکھ 87 ہزار مربع کلو میٹر ہے اور اس کی آبادی ایک ارب 15 کروڑ 50 ہزار ہے، سری لنکا کا رقبہ 66 ہزار مربع کلو میٹر اور آبادی 2 کروڑ ہے جب کہ اس کی فی کس آمدنی 1990 ڈالر ہے۔ جنوبی ایشیا کے ملک بنگلا دیش کا رقبہ ایک لاکھ 44 ہزار اور آبادی 15 کروڑ 50 لاکھ ہے جب کہ اس کی فی کس آمدنی 580 ڈالر ہے، نیپال کی فی کس آمدنی 440 ڈالر اور افغانستان کی فی کس آمدنی 310 ڈالر ہے۔
عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین کی فی کس آمدنی افریقی ملک انگولا، نیمبیا اور عرب ملک اردن کی فی کس شرح آمدنی سے کم ہے، چین کا رقبہ 96 لاکھ مربع کلو میٹر اور آبادی ایک ارب 33 کروڑ ہے جب کہ اس کی فی کس آمدنی 3 ہزار 650 ڈالر ہے۔
افریقی ملک نیمبیا کا رقبہ 8 لاکھ 24 ہزار مربع کلو میٹر اور آبادی 20 لاکھ ہے جب کہ اس کی فی کس آمدنی 270 ڈالر ہے، انگولا کا رقبہ 89 ہزار مربع کلو میٹر اور آبادی 60 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جب کہ اس کی فی کس آمدنی 3 ہزار 750 ڈالر ہے جب کہ عرب ملک اردن کی فی کس آمدنی 3 ہزار 980 ڈالر ہے۔
عالمی بنک نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ افریقہ، وسطی ایشیا اور لاطینی امریکی ممالک سینیگال، یمن، کوٹے ڈی لوائیر، ازبکستان، پاپواگنی، گھانا، کیمرون، نائیجیریا اور سوڈان سے پاکستان کی فی کس آمدنی زیادہ ہے جب کہ لاطینی امریکا کا ملک نکارا گوا وہ واحد ملک ہے جس کی فی کس آمدنی پاکستان کے برابر ہے، نکارا گوا کا رقبہ ایک لاکھ 30 ہزار مربع کلو میٹر اور آبادی 60 لاکھ ہے جب کہ اس کی فی کس آمدنی ایک ہزار ڈالر ہے۔
عرب ملک یمن کی فی کس آمدنی ایک ہزار 60 ڈالر ہے جب کہ اس کا رقبہ 5 لاکھ 28 ہزار مربع کلو میٹر ہے، افریقی ملک کوٹے ڈی لوئیر کی فی کس آمدنی ایک ہزار 70 ڈالر، ازبکستان کی فی کس آمدنی ایک ہزار ایک سو جب کہ پاپواگنی کی ایک ہزار 80 ڈالر فی کس آمدنی ہے۔
خبر کا کوڈ : 92824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش