0
Friday 11 Jun 2021 19:18

کراچی، بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا

کراچی، بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں بلاول ہاؤس میں واقع میڈیا سیل میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ سے کانفرنس ہال، آرکائیو ہاؤس، میٹنگ روم اور اسٹور روم کو نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ لگی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع پر شہر کے مختلف مراکز سے آگ بجھانے والا عملہ اور 6 فائر بریگیڈ آگ بجھانے کے لئے روانہ کی گئیں۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔
خبر کا کوڈ : 937525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش